ابنا: افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک مسجد پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان کے صوبہ خوست کے ترجمان نے بتایا کہ نماز جمعہ کے دوران مسجد شاہ قوت پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکے۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور حکومت افغانستان نے اس واقعہ کے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ افغانستان کے وزیر داخلہ ایوب سالانگ نے کہا اس واقعہ کے ذمہ دار طالبان ہیں۔
.......
/169